منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری بارے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہورہاہے
12 اگست 2016 (10:24)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کاپندرہواں اجلاس آج ہورہاہے۔منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

وزارت دفاع کے عہدیدارچین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے بارے میں اجلاس کوبریفنگ دینگے۔کمیٹی سکی کناری پن بجلی منصوبہ، پورٹ قاسم میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں اوریونائیٹڈانرجی پاکستان ونڈ پاورپراجیکٹ کابھی جائزہ لے گی۔