امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری کے باعث یوم آزادی منانے کیلئے عوام میں بھرپورجوش وجذبہ دیکھا جارہاہے۔

 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زورشورسے جاری
12 اگست 2016 (09:35)
0

70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ملک بھرمیں زورشورسے تیاریاں جاری ہیں۔امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری کے باعث یوم آزادی منانے کیلئے عوام میں بھرپورجوش وجذبہ دیکھا جارہاہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں عارضی دکانیں لگائی گئی ہیں جہاں قومی پرچم ،جھنڈیاں، بیج، سٹیکر، تصاویر اورقائداعظم محمدعلی جناح کی تصاویرفروخت کی جارہی ہیں۔
مختلف اداروں اورتنظیموں نے یوم آزادی کے سلسلے میں متعددپروگرام ترتیب دیئے ہیں جن میں سیمینار،سمپوزیم، تقریری مقابلے ،مزاحیہ خاکے، ٹیبلو اورملی نغموں کے مقابلے شامل ہیں۔