وزیر اعظم یوتھ پروگرام عالمی ادارہ محنت کے اشتراک سے نوجوانوں کیلئے روزگار کی قومی حکمت عملی تیار کرے گا
12 اپریل 2017 (22:53)
0

وزیراعظم کا یوتھ پروگرام عالمی ادارہ محنت کے اشتراک سے ملک کے نوجوانوں کیلئے روزگار کی قومی حکمت عملی تیار کرے گا۔
یہ بات اسلام آبادمیں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئیر پرسن لیلی خان کی صدارت میں قومی یوتھ ایمپلا ئمنٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے قومی لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
تمام صوبوں نے اس لائحہ عمل کے تحت صوبائی سطح پر روزگار کی حکمت عملی تیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔