دہشت گردی کا خاتمہ،سیاسی و عسکری قیادت کا موقف یکساں ہے،ڈار
12 اپریل 2017 (22:44)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سول اور عسکری قیادت کا موقف یکساں ہے اور اس حوالے سے جرات مندانہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وہ بدھ کی شام اسلام آباد میں قومی ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیاب تکمیل کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔