نوازشریف نے کہا ہے کہ حضور اکرم ۖ سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

File photo

 گستاخانہ مواد اشاعت،ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،وزیراعظم
12 اپریل 2017 (22:40)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حضور اکرم ۖ سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا جزو ہے اور توہین رسالت کے مرتکب تمام افراد کو بلا لحاظ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر داخلہ نے انہیں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے خصوصا گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے توہین آمیز مواد کے تناظر میں ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔


comments powered by Disqus