وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے خصوصی سفارتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا

file photo

فارن سروس اکیڈمی کے 37 ویں خصوصی سفارتی کورس کا افتتاحی سیشن
12 اپریل 2017 (20:56)
0

فارن سروس اکیڈمی کے 37 ویں خصوصی سفارتی کورس کا افتتاحی سیشن بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔چوالیسویں عمومی تربیتی پروگرام کے چھبیس فارن سروس ملازمین کے گروپ نے سیشن میں شرکت کی۔
اس بیج میں پچاس فیصد خواتین شامل ہیں جو فارن سروس کی قومی تاریخ میں سب سے زیادہ نمائندگی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے خصوصی سفارتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔
انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اکیسویں صدی میں قوم کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے افسران کو خطے اور دنیا بھر میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔


comments powered by Disqus