نوٹیفیکیشن کے مطابق میئر کو دوکروڑ جبکہ ڈپٹی میئر کوتیس لاکھ فنڈز استعمال کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں

file photo

راولپنڈی، میئر کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز استعمال کے اختیارات
12 اپریل 2017 (20:13)
0

پنجاب کی مقامی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے مئیر کو راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2کروڑ روپے کا فنڈ استعمال کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی مئیر راولپنڈی کو بھی30 لاکھ روپے کے فنڈ استعمال کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔
راولپنڈی شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے پانچ افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
کمیٹی کے ارکان میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، چیف آفیسر میونسپل فنانس آفیسر ، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اور اسسٹنٹ انجنئیر مقامی حکومت شامل ہیں۔
کمیٹی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی نگرانی کرے گی اور مئیر راولپنڈی اور پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔


comments powered by Disqus