صدر سردار محمد مسعود خان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا ہے

file photo

نوجوانوں کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پس منظر ، تاریخ ، حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہیے : مسعود
12 اپریل 2017 (20:02)
0

آزادکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں کوٹلی یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پس منظر ، تاریخ اور حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہئیے۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔