file photo

دلائی لامہ کی میزبانی ، چین کی بھارت پر شدید تنقید
12 اپریل 2017 (19:56)
0

چین نے متنازعہ سرحد کے قریب تبت کے روحانی رہنماء دلائی لامہ کی میزبانی کرنے پر بھارت پر شدید تنقید کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز بیجنگ میں کہا کہ بھارتی حکام کی طرف سے اروناچل پردیش کے متنازعہ علاقے میں دلائی لامہ کو ٹھہرانے سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے کیونکہ وہ اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے تبت سے متعلق اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اور چین اپنی علاقائی سا لمیت اور قومی سلامتی کیلئے مزید کارروائی کرے گا۔


comments powered by Disqus