بلوچستان میں فرنٹیر کور کیساتھ مقابلے میں دہشت گرد ہلاک۔

File photo

دہشت گردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد کا میابی سے جاری
12 اپریل 2017 (19:52)
0

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد کا میابی سے جاری ہے۔
بلوچستان میں ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مقابلے میں فرنٹئیر کور نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
رینجرز نے کراچی میں ایک کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
انسداد دہشت گردی کے محکمے نے مردان میں ایک دہشت گردکو گرفتار کر لیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔