وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ7ہزار526 جبکہ71ہزار684عازمین حج نجی کمپنیوں کے ذریعے جائیں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی 17اپریل سے شروع ہوگی، سردار یوسف
12 اپریل 2017 (19:42)
0

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج درخواستیں اس ماہ کی 17 سے 26 تاریخ تک وصول کی جائیں گی۔
حج پالیسی 2017 ، جس کی منظوری آج وفاقی کابینہ نے دی ، کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس عازمین حج کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اکہتر ہزار چھ سو چوراسی عازمین حج نجی حج کمپنیوں کے ذریعے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ماہ کی 28 تاریخ کو اسلام آباد میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقوں کے لئے حج پیکیج2017 ء دو لاکھ اسی ہزار روپے ہے جبکہ جنوبی علاقوں کے لئے یہ دو لاکھ ستر ہزار روپے ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین کو جدہ سے مکہ تک سفر کے لئے نئی ماڈل بسیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کی نگرانی بہتر بنائی جائے گی اور عازمین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔