سپیکر قومی اسمبلی کا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لئے جامع اشتراک عمل کی ضرورت پر زور ۔

پاکستان پرامن ،خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ممالک میں سرفہرست ہے،ایاز
12 اپریل 2017 (19:34)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے کوششیں کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے میں امن واستحکام ، جمہوریت کے تسلسل اور انسانی ترقی کے شراکت دار ہیں۔
سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لئے جامع اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
افغان سفیر نے بداعتمادی میں کمی کے لئے مسلسل اور مفید بین الپارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کی ایازصادق کی تجویز کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ افغان خارجہ پالیسی میں پاک افغان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔


comments powered by Disqus