وزیر اعظم محمد نوازشریف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

وزیراعظم کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پر اظہار اطمینان
12 اپریل 2017 (19:23)
0

وزیراعظم نواز شریف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج اسلام آباد میں ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری ، سیکورٹی اور سرحدوں پر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے وزیراعظم کو جاری آپریشن ردالفساد میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے آپریشن پر اطمینان ظاہر کیا اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے بے مثال قربانیوں پر مسلح افواج کو سراہا۔