صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔

حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے،ممنون
12 اپریل 2017 (19:17)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔
صدر نے کہا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیداہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے بلوچستان کے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا بھی اعلان کیا۔
ممنون حسین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تحت ہر سال بلوچستان کے طلباء کو بیس وظائف دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نمل' گوادر میں اپنا کیمپس قائم کرے گی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چینی زبان پڑھائی جاسکے۔


comments powered by Disqus