پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا کہ گزشتہ سال تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں طالب علم داخلوں سے محروم رہ گئے تھے

file photo

وفاقی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز سے داخلے کے اختیارات واپس
12 اپریل 2017 (18:08)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن نے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز سے داخلے کے اختیارات واپس لے لئے ہیں۔
بدھ کے روزایک بیان میں کیڈ کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا کہ وزارت کیڈ نے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ تعلیمی سال کے لئے زیادہ سے زیادہ داخلے یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں طالب علم داخلوں سے محروم رہ گئے تھے۔


comments powered by Disqus