یہ بات بدھ کے روز ملتان میں ایئریونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے :شہباز
12 اپریل 2017 (17:14)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ملتان میں ایئریونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ باصلاحیت اور محنتی طلباء کا روشن اور خوشحال مستقبل یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ ایئریونیورسٹی کے نئے کیمپس سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ حکومت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج کو مکمل تعاون فراہم کیاہے ۔


comments powered by Disqus