وزیر اعظم نوازشریف نے وزارت مذہبی امور کوعازمین حج کومکمل سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2017 کی منظوری دیدی
12 اپریل 2017 (16:23)
0

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2017 اور نئے گیس کنکشنوں پر عاید پابندی اٹھانے کی کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کااجلاس آج اسلام آباد میں ہواوزیرا عظم نے صدارت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کوعازمین حج کومکمل سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔نوازشریف نے وزارت کو حج کے اخراجات کا جائزہ لینے اور انہیں کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت غریب طبقے کو رہائش فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیز ی سے اضافہ ہورہاہے ۔نوازشریف نے کہاکہ ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی رہائش کی طلب کو پورا کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
اجلاس میں گیس کنکشنوں پر عاید پابندی اٹھانے سے متعلق توانائی کے بارے میں کابینہ کی سفارش کی بھی منظور ی دی گئی ۔کابینہ نے موجودہ حکومت کی مدت کے دوران گیس کی ترقیاتی سکیموں پر عملدر آمد کی بھی منظوری دی ۔
منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے اجلاس کو ہائوسنگ کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کے لئے ہائوسنگ کے مختلف ماڈلز پیش کئے ۔اجلاس میں ہاؤسنگ کے وزیر کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جو دس دن کے اند ر ہائوسنگ کے بارے میں جامع منصوبہ وضع کرے گی جسے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیاجائیگا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت اور مریم اورنگزیب اور کیڈ کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہاکہ کابینہ نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق ایک پالیسی کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ا س پالیسی کے تحت کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین کو مستقل کے عمل کے دوران عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی ۔اس طرح انہیں انٹرویوز کے دوران سرکاری اداروں میں کام کرنے کے عرصے کی بنیا دپر اضافی نمبرز دیئے جائیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ گریڈ 16اور 17کے ملازمین کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیاجائے گا۔


comments powered by Disqus