کراچی میں سندھ رینجرز نے آج مواچ گوٹھ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 5بدنام دہشگردوں کو گرفتار کیاہے ۔

ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری
12 اپریل 2017 (16:14)
0

ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔کراچی میں سندھ رینجرز نے آج مواچ گوٹھ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 5بدنام دہشگردوں کو گرفتار کیاہے ۔

ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فرنٹیئر کوربلوچستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ۔دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیار ، دھماکہ خیزموا د اور مواصلاتی آلات بھی بر آمد ہوئے ہیں ۔


خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں آج انسداد دہشت گردی کے محکمے نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔اس کے قبضے سے ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔


comments powered by Disqus