چین اور امریکہ کے صدورنے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔

چین کا جزیرہ نماکوریا میں بڑھتی کشیدگی کے پرامن حل کا مطالبہ
12 اپریل 2017 (13:53)
0

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے پرامن طریقے اختیار کرنے چاہئیں ۔ چین نے جزیرہ نماکوریا میں بڑھتی کشیدگی کے پرامن حل کا مطالبہ کیاہے ۔
چینی صدر شی جن پنگ نے یہ مطالبہ آج امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے پرامن طریقے اختیار کرنے چاہئیں ۔
دونوں رہنمائوں نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیااور کہاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔


comments powered by Disqus