وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2017کی بھی منظوری دی گئی ۔

12 اپریل 2017 (13:26)
0

وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت غریب طبقے کو رہائش کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں رہائشی ضروریات پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نےکابینہ کو ہاوسنگ کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کم اور متوسط آمدنی والے افراد کے لیے مختلف رہائشی منصوبوں پر کا م جا ری ہے ۔ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر نے کابینہ کو رہاشی سکیموں کے حوا لے سے مالیات، مواصلات، منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور موسمی تبدیلی پر بھی بریف کیا۔اجلاس میں حج پالیسی 2017کی بھی منظوری دی گئی ۔


comments powered by Disqus