پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل میں ایک ایک مرکز کھولا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کاصوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
12 اپریل 2017 (12:20)
0

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل میں ایک ایک مرکز کھولا جائے گا۔
ان مراکز کے قیام سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوان چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔