مقبوضہ کشمیر: کشمیر ایڈیٹر گلڈ کا ذرائع ابلاغ کو انٹرنیٹ براڈبینڈ کی مسلسل بندش پر گہری تشویش کا اظہار
12 اپریل 2017 (12:00)
0

کشمیر ">مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ایڈیٹر گلڈ نے ذرائع ابلاغ کو انٹرنیٹ براڈبینڈ کی مسلسل بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر ">مقبوضہ کشمیر سے جاری ایک بیان میں گلڈ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ذرائع ابلاغ کو تاریخ کے اس نازک دور کے واقعات کو محفوظ بنانے سے روکنا ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کو اظہار رائے پر پابندی کے مترادف قرار دیا۔
ادھر میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے کہا کہ کشمیر ">مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ سے کشمیر کے بارے میں بھارتی موقف کو شدید دھچکا لگا ہے۔