نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کو ہمارے قومی دفاع کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

12 اپریل 2017 (11:51)
0

وزیراعظم نواز شریف نے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔وہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کو ہمارے قومی دفاع کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کے متعلق پیشہ ورانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔


comments powered by Disqus