وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جعلی ادویات کا کاروبار ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا:شہباز
12 اپریل 2017 (10:52)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں ایک اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں صوبے میں لیبارٹریوں کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں قائم ادویات کی جانچ پڑتال کی لیبارٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنا ایک انقلابی اقدام ہے اور فیصل آباد میں بھی اس طرح کی ایک لیبارٹری کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔