ملک میں توانائی کی صورتحال سے متعلق ایک توجہ دلائو نوٹس بھی آ ج کے دن کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔

File photo

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج سیاسی وسلامتی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی
12 اپریل 2017 (10:16)
0

قومی اسمبلی کااکتالیسواں اجلاس آج سہ پہرتین بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔

ایوان میں نجی کارروائی کے علاوہ سیاسی وسلامتی کی مجموعی صورتحال بالخصوص حال ہی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن یادیوکوسزائے موت سنانے سے متعلق بحث کی جائے گی۔
ملکی معیشت کے بارے میں سٹیٹ بنک کی سہ ماہی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔
ملک میں توانائی کی صورتحال سے متعلق ایک توجہ دلائو نوٹس بھی آ ج کے دن کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔
اُدھرسینیٹ کااجلاس بھی آج سہ پہر تین بجے پھرشروع ہورہاہے۔


comments powered by Disqus