واپڈاملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کم قیمت بجلی کی پیداوار کیلئے بڑی جانفشانی سے کام کررہاہے۔

File photo

واپڈا کے وارسک پن بجلی گھر کی بحالی کیلئے ترک کمپنی کے ساتھ معاہدے پردستخط
12 اپریل 2017 (09:15)
0

واپڈا نے86کروڑ اَسی لاکھ روپے مالیت کے وارسک پن بجلی گھر کی بحالی کیلئے ترکی کی ایک کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔   وارسک پن بجلی گھر کی بجلی کی پیداواری گنجائش گزشتہ دس برس کے دوران 243میگاواٹ سے کم ہوکر193میگاواٹ رہ گئی تھی۔

وارسک پن بجلی گھر1960میں پشاور کے قریب دریائے کابل پرتعمیر کیاگیاتھا اور اسے1996 میں پہلی مرتبہ بحال کیاگیا۔  واپڈاملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کم قیمت بجلی کی پیداوار کیلئے بڑی جانفشانی سے کام کررہاہے۔


comments powered by Disqus