File photo

پاک فوج نے عزیربلوچ کو اپنی حراست میں لے لیا:آئی ایس پی آر
12 اپریل 2017 (09:09)
0

پاک فوج نے لیاری کے بدنام زمانہ سرغنہ عزیربلوچ کو پاکستان آرمی کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجریہ1923 کے تحت حراست میں لے لیاہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق عزیربلوچ کو جاسوسی کرنے اور حساس خفیہ معلومات غیرملکی خفیہ اداروں کے حوالے کرنے کے الزامات پرحراست میں لیاگیاہے۔