اس بارے میں ایک معاہدے پراسلام آبادمیں دستخط کئے گئے۔

پاکستان اورہنگری مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر متفق
12 اپریل 2017 (08:29)
0

پاکستان اورہنگری نے مشین اورالیکٹرانکس کی صنعت ،خوراک وزراعت ، آبی نظم ونسق ، ماحولیات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔

اس بارے میں ایک معاہدے پراسلام آبادمیں دستخط کئے گئے۔
اقتصادی تعاون کے بارے میں ایک مشترکہ کمیشن بھی قائم کیا جائے گا تاکہ اس معاہدے پرموثرعملدرآمد کی نگرانی اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے سفارشات پیش کی جاسکیں۔
دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ ا سحاق ڈار نے کہاکہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کی طرف ایک اور قدم ہے۔
ہنگری کے نائب وزیر Szilveszter Busنے کہاکہ پاکستان اقتصادی ترقی کامرکز ہے اور ہنگری پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کرنے کاخواہاں ہے۔


comments powered by Disqus