وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ کلبھوشن کواپیل کاحق حاصل ہے اور اُسے اپنی سزا کوچیلنج کرنے کیلئے تمام مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

File photo

کلبھوشن یادیو کو سزائے موت موجودہ قوانین کے مطابق سنائی گئی:مصدق
12 اپریل 2017 (08:20)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت آئین اور موجودہ قوانین کے مطابق سنائی گئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس نے پاکستان خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں اپنی تخریبی سرگرمیوں کااعتراف کیاتھا۔
مصدق ملک نے کہاکہ کلبھوشن کواپیل کاحق حاصل ہے اور اُسے اپنی سزا کوچیلنج کرنے کیلئے تمام مواقع فراہم کئے جائیں گے۔