وفاقی وزیر نے کہاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جو تجارت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

File photo

پاکستان اورسعودی عرب کا اسلامی ورثہ مشترک ہے:ڈار
12 اپریل 2017 (08:17)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کا اسلامی ورثہ مشترک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون پر مبنی شراکت داری کی طویل تاریخ ہے۔

وہ سعودی عرب میں پاکستان کے نامزدسفیرہشام بن صدیق سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جو تجارت کیلئے انتہائی اہم ہے۔
پاکستان کے نامزد سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور پاکستان کے مختلف منصوبوں میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنا اُن کی اولین ترجیح ہوگی۔


comments powered by Disqus