وفاقی وزیر نے کہاکہ پائیدار اور جامع اقتصادی شرح نمو اور ٹیکس وصولی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

File photo

حکومت معاشی کامیابیوں کو مستحکم بنانے پر مکمل توجہ دے رہی ہے:ڈار
12 اپریل 2017 (08:10)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت دانشمندانہ مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب تک کی معاشی کامیابیوں کو مستحکم بنانے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں سولہ اعشاریہ دو فیصد کے ریکارڈ اضافے پر ایف بی آر کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے زوردیا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران کی گئی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ پائیدار اور جامع اقتصادی شرح نمو اور ٹیکس وصولی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

دریں اثناء ایک انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ نو ماہ میں سے چھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں کم ترین سطح پرہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے برآمدات کاحجم بڑھانے کیلئے چندماہ پہلے برآمدکنندگان کیلئے180ارب روپے کے بڑے پیکج کااعلان کیاتھا۔