وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت فلمی صنعت کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ملک میں پہلی فلمی اور نشریاتی پالیسی تیار کررہی ہے۔

File photo

پاکستان اور چین کے درمیان سدابہاردوستی ہے:مریم
12 اپریل 2017 (08:04)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدابہاردوستی ہے جسے سفارتی زبان میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پاس فلمی صنعت کے شعبے میں چین کے تجربے سے سیکھنے کاموقع ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دیاجاسکتاہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت فلمی صنعت کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ملک میں پہلی فلمی اور نشریاتی پالیسی تیار کررہی ہے۔


comments powered by Disqus