وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے بھرپورفائدہ حاصل کرنے کیلئے چینی زبان سیکھناضروری ہے۔

File photo

نوجوانوں کوجدیدتعلیم کی فراہمی کیلئے وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں:شہباز
12 اپریل 2017 (07:51)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ نوجوانوں کوجدیدتعلیم کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار چینی زبان سیکھنے کیلئے چین روانہ ہونیوالے طلبہ کے تیسرے گروپ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ چین پاکستان کے اقتصادی ،تجارتی اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے بھرپورفائدہ حاصل کرنے کیلئے چینی زبان سیکھناضروری ہے۔


comments powered by Disqus