وزیرمملکت نے کہاکہ قومی پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔

File photo

پاکستان کامستقبل ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ ہے:انوشہ
12 اپریل 2017 (07:47)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی، آزادانہ کام کرنے، ای کامرس اورموبائل ایپلیکشنز کے ذ ریعے ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے راولپنڈی میں ایوان صنعت وتجارت راولپنڈی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ قومی پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔