پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گیانا:پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی
12 اپریل 2017 (07:39)
0

رات گیانا میں پروویڈینس کے مقام پر پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرا کرتین میچوں کی سیریز جیت لی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر دوسوتینتیس رن بنائے۔
پاکستان نے تینتالیس اعشاریہ ایک اوورمیں چاروکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیاانہوں نے101رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔