File photo

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے:پاکستان
12 اپریل 2017 (07:33)
0

پاکستان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورعالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو بے گناہ کشمیریوں پرہونیوالے ظلم وجبر کانوٹس لیناچاہیے اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کراناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو قوانین کے مطابق اورمناسب قانونی کارروائی کے بعد سزائے موت سنائی گئی ہے۔