Wednesday, 22 January 2020, 07:25:04 pm
ریڈیو پاکستان نے شاہ مکھی کیساتھ ساتھ گر مکھی رسم الخط میں اپنے ٹویٹراکاؤنٹ کاآغازکردیا
December 12, 2019

ریڈیو پاکستان نے پنجابی زبان میں اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر شاہ مکھی کے ساتھ ساتھ گر مکھی رسم الخط میں ٹویٹ کرنے کا آغاز کرکے ایک منفرد مقام حاصل کرلیا ہے۔

ٹویٹر وزٹ کرنے والے آج سے گرمکھی رسم الخط میں بھی اہم خبروں کے بارے میں ریڈیو پاکستان کی ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ملک میں صف اول کا ذرائع ابلاغ ادارہ ہے جس نے گر مکھی میں اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ RadioPk_Punjabi@شروع کیا ہے تاکہ بھارت اور دنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والی سکھ برادری کو پاکستانی ثقافت سے بہت طور پر آگاہی حاصل ہوسکے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں کھولی گئی کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد روزانہ پاکستان میں کرتارپور میں گودوارادربار صاحب آتی ہے۔