Wednesday, 22 January 2020, 06:48:25 pm
ٹیکس عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، صدر
December 12, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس وصول کرنا اور انہیں عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں عالمی انسانی اور بچوں کے حقوق کے بارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ریاست اپنے عوام کے وقار کا تحفظ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو تشدد اور جبری مشقت سے بچانا بھی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔

اس سے پہلے انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو اغواء اور عصمت دری کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

انسانی حقوق کی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے بچوں کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کے تحفظ کیلئے ایک ایپلیکیشن کا آغاز کررہے ہیں۔