Thursday, 25 April 2024, 06:20:27 am
حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کررکھی ہیں:وزیراعظم
December 12, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود خصوصاً کم لاگت کے مکانات کی تعمیر کے شعبے کیلئے وقف کررکھی ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیاء کے لئے ڈائریکٹر جنرلWERNER LIEPACH سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں کم لاگت کے گھروں اور یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے لوگوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی میں موجودہ تکنیکی مدد میں توسیع کی وسیع گنجائش ہے۔انہوں نے ملک میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے سماجی تحفظ، زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مالیاتی شعبے میں جاری امداد کوسراہا۔وزیراعظم نے ملکی معیشت کواستحکام کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوںکو اجاگر کیا۔WERNER LIEPACH نے ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے مستحکم معیشت کی طرف لے جانے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ڈھانچے کے پروگرام کے تحت بینک نے پاکستان میں آبی وسائل خصوصاً بیراجوں کی تعمیر میں بھر پور معاونت کی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.