Monday, 25 May 2020, 12:06:12 pm
حکومت ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں، ذوالفقار بخاری
December 12, 2019

فائل فوٹو

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سیدذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایمپلائز اولڈ ایج Benefits انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں مذید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کاروبار میں سہولت فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں 28ویں نمبر پر آگیا ہے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج Benefits انسٹی ٹیویشن کیلئے آئندہ سال جنوری سے پنشن بڑھا کر ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج Benefits انسٹی ٹیویشن کی پنشن میں پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد 62فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ہم 2023میں اپنے دور حکومت کے اختتام پر اس رقم کو پندرہ ہزار روپے ماہانہ تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔