Wednesday, 24 April 2024, 02:21:20 am
بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائے گی: ڈاکٹر فردوس
December 12, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائے گی۔

جمعرات کےروز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سولہ کی آڈٹ رپورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو 108 ارب روپے کی بے ضابطگیوں اور صارفین سے چار ارب روپے اضافی رقم وصول کرنے کا جواب دینا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے اقدامات کے باعث عوام آج مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قراردینے والے بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.