Thursday, 25 April 2024, 03:07:47 pm
اُن وکلاء کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات میں رکاوٹ پیدا کی:یاسمین راشد
December 12, 2019

File Photo

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ اُن وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں کو تشدد کانشانہ بنایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات میں رکاوٹ پیدا کی۔

لاہورمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بھی مشتعل وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کسی کو ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات میں رکاوٹیں ڈالنے اور امن وامان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ان ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ ہیں جنہیں تشدد کانشانہ بنایاگیا اور بدامنی کے واقعے میں ملوث افراد کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.