Friday, 07 August 2020, 02:12:43 pm
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک قمر افضل کی لاہور واقعے کی شدید مذمت
December 12, 2019

ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ایڈووکٹ ملک قمر افضل نے لاہور میں وکلا کی جانب سے غنڈہ گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ملک قمر افضل نے کہا کہ وکلا برادری کے سینئر ممبران اس واقعہ پر نالاں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پیشہ وکالت کے وقار کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ملک قمر افضل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کچہری کلچر کو ختم کرے اور عدالتی سطح پر وکلا کو اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کیلئے اصلاحات کریں۔