Friday, 29 March 2024, 05:08:41 pm
عالمی ذرائع ابلاغ کشمیری عوام کے موقف کو درست انداز میں اجاگر کر رہے ہیں:مسعود
December 12, 2019

File Photo

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے کہا ہے کہ بھارت نے دفعہ370 اور35A کے بعد دفعہ367 کو بھی تبدیل کیا ہے جو بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی حکومت کے درمیان آئینی اختیارات کے تعین میں نہایت اہم تھی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بحری امور کے قومی ادارے کے زیر اہتمام پاکستان نیوی وار کالج لاہورمیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع تھا مسئلہ کشمیر بھارتی آئین کی دفعہ35A اور370 کی منسوخی اور علاقائی اور عالمی سلامتی پر اس کے اثرات ۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ کشمیری عوام کے موقف کو درست انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی ممالک کی پارلیمانوں میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جارہی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.