Thursday, 25 April 2024, 02:39:53 am
عالمی برادری مودی حکومت کےہندو بالادستی کےایجنڈے کی روک تھام کیلئےاقدامات کرے:وزیراعظم
December 12, 2019

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مودی حکومت کے ہندو بالادستی کے ایجنڈے کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے جس سے خونریزی اور جنگ کا خدشہ ہے۔جمعرات کےروز متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے تحت بھارت منظم انداز میں اپنے ہندو بالادستی کے ایجنڈے کی جانب بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہاکہ بھارت نے اب شہریت سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دی جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ جاری ہے اور آسام میں بیس لاکھ بھارتی مسلماکوں کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے آسام میں نظربندی کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے یاددہانی کرائی کہ نازی جرمنی کا نسل کی بنیاد پر بالادستی کا ایجنڈا دراصل جنگ عظیم دوئم کا باعث بنا۔وزیراعظم نے خبردار کیاکہ مودی کا ہندو بالادستی کا ایجنڈا' جو ایک ایٹمی ریاست کے تحت پاکستان کیلئے خطرات کا باعث ہے' بڑے پیمانے پر خونریزی کی راہ ہموار کرے گا اور دنیا کیلئے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نازی جرمنی کی طرح مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کو صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.