Thursday, 21 March 2019, 10:37:42 am
صدر،سعودی شاہ کا دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
December 12, 2018

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حرمین الشریفین میں حاضری کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔انہوں نے تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔