Monday, 21 January 2019, 05:58:44 am
رائے دہندگان نے بھارتی حکومت کی اقلیتوں کیخلاف پالیسیاں مسترد کردیں:تجزیہ کار
December 12, 2018

 

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ رائے دہندگان نے بی جے پی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف پالیسیاں مسترد کردی ہیں۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ملازمتو ں کے مواقع پیدا کرنے اوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسان مخالف پالیسیاں اورHindutvaکافروغ انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی بڑی وجہ ہے۔تجزیہ کاروں میں بھارتی صحافی اورسوسائٹی فارپروموشن آف پیس چینل کے چیئرمین منوہرسنگھ ،عبداللہ گل،ایئرمارشل ریٹائرڈشاہدلطیف، ڈاکٹرمحمدخان اورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنعیم خالدلودھی شامل تھے۔