Thursday, 21 March 2019, 11:18:21 am
پیراگون سکینڈل:خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے
December 12, 2018

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

نیب نے دونوں ملزمان کے پندرہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو اس مہینے کی بائیس تاریخ کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

نیب حکام نے دونوں ملزمان کو ان کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز حراست میں لیا تھا۔