Thursday, 25 April 2024, 07:04:34 am
پاکستان،فرانس مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر متفق
December 12, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے فرانس کے مزیدکاروباری اداروں کوپاکستان میں مختلف شعبوں میں اس کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں فرانس کے سفیرمارکBarety سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کی طرف سے دوطرفہ سرمایہ کاری پراطمینان کااظہارکیا۔وزیرخارجہ نے پن بجلی کی پیداوار اور لاہور کے قلعہ کی تزئین وآرائش جیسے ترقیاتی منصوبوں میں فرانس کے ترقیاتی ادارے کی شمولیت کوسراہا۔انہوں نے فرانس کے کارسازی کے ادارے Renault کے پاکستان میں کاریں تیار کرنے کے فیصلے کابھی خیرمقدم کیا۔فرانسیسی سفیرنے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے فرانس کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔فریقین نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہارکیااورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.