Friday, 29 March 2024, 01:25:02 pm
پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے:فہمیدہ
December 12, 2018

صوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چین کے سفیرYao Jingسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ کثیرجہتی شعبوں میں تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔فریقین نے کھیلوں ،ثقافت، تعلیم، غربت کے خاتمے اورخواتین کوبااختیاربنانے کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.